دبئی نے چاند کی سیر زمین پر ہی ممکن کر دی

Sep 12, 2022 | 13:10:PM
دبئی نے چاند کی سیر زمین پر ہی ممکن کر دی
کیپشن: دبئی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) دبئی میں چاند کی شکل کا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں  ٹہرنے والے زمین پر رہ کر ہی خلا کی سیاحت کا لطف اٹھا سکیں گے۔ 

تفصیلات کےمطابق دبئی میں 5 بلین ڈالرز کی لاگت سے چاند کی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا ،مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔ ہوٹل کی عمارت کی تعمیر48 ماہ میں مکمل ہوگی۔چاند کی شکل کے ہوٹل میں مہمان صفر کشش ثقل ، چاند کی سطح پرچہل قدمی اورچاند گاڑی کی سیر کا لطف اٹھا سکیں گے۔ چاند کی شکل کے ہوٹل کی لمبائی 200 میٹرز سے زیادہ ہوگی۔