سات سالہ بچے کو آوارہ کتے کھا گئے

Sep 12, 2022 | 14:09:PM
(24 نیوز) میلسی اور گردونواح میں خونخوار کتے ننھے بچوں کو خوراک بنانے لگے۔
کیپشن: آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق بچہ (فوٹو: 24 نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میلسی اور گردونواح میں خونخوار کتے ننھے بچوں کو خوراک بنانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ میلسی کی بستی ریاض آباد میں پیش آیا جہاں 7 سات سالہ بچہ آوارہ کتوں کے بھنبھوڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

خونخوار کتوں نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کیا اور گھسیٹتے ہوئے فصلوں میں لے گئے۔ اس دوران بچہ شدید زخمی ہوگیا اور آخرکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع پر والدین کی حالت غیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک