پاکستان کو 400 سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے:سائمن ہارمر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی افریقی ٹیم کے سپن بائولر سائمن ہارمر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو 380 سے 400 سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابراعظم کی وکٹ لینے پر بے حد خوشی ہے۔
سپن بائولر کے مطابق پہلے روز مجموعی طور پر پاکستانی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی ہے، ہم سے کچھ کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ کھیل کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بابراعظم کا اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز مکمل