پاک فوج کی مانند طاقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے،فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں؛پاکستانی شہری

Oct 12, 2025 | 19:00:PM
پاک فوج کی مانند طاقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے،فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں؛پاکستانی شہری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )  گزشتہ رات افغانستان کی سرحد سے بھارتی حمایت یافتہ  فتنہ الخوارج کی طرف سے پاکستان پر بزدلانہ حملے اور پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی پر  پاکستانی شہریوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہماری فوج کی مانند طارقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے، فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان نے پچاس سال تک افغانیوں  کو اپنے دل میں جگہ دی،افغان ہمارے ساتھ کھڑے تھے مگر اب ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں یہ غلط ہے اسے ختم ہونا چاہئے۔

پاکستانی شہری نے واضح پیغام دیا کہ اگر یہ لوگ سمجھنے کو تیار نہ ہوں تو پھر انہیں اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائے،ہم مکمل طور پر اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

بزرگ پاکستانی شہری نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج  کے جوان ہمارے بچے ہماری جان ہیں یہ ہماری حفاظت کرتے ہیں،ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ یہی افغان ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کرنے والے یہی افغانی اور ان کے معاون لوگ ہیں یہ نمک حرام ہیں،یہ لوگ عقلمند اور سمجھدار ہوتے تو ایسا کبھی نہ کرتے،جب ان پر برا وقت آیا تھا  تو یہ لوگ پاکستان میں آکر آباد ہوئے،اس وقت بھی کسی پاکستانی نے ان  افغان مہاجرین کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔

ایک اور شہری نے کہا کہ  ہم کمزور نہیں  ہیں ہم ہر قسم کا جواب دے سکتے ہیں اور ہم نے دیا ہے،حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انہیں پچاس سال پناہ دی اور اب یہ بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں ،یہ ہمارے ملک پر حملے کر رہے ہیں یہ ہمارے دشمن ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ افغانیوں کے بچے یہاں جوان ہوئے پھر بھی یہ پاکستان کے بارے میں برا کہتے ہیں،یہ بھارت کی حمایت کرتے ہیں جو ہندو ملک ہے،اللہ پاک ہماری فوج کو طاقت اور زندگی عطا کرے،ہماری فوج بہت بہادر اور نڈر ہے،یہ ہماری حفاظت کر رہی ہے،افغانستان سے ایک بار حملہ ہوا تو پاک فوج نے کچھ نہیں کہا دوبارہ حملہ ہوا تو جواب دیا،ہر طرف دہشتگردی پھیل رہی ہے جہاں بھی دیکھو ان افغانیوں کا نام آتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت افغانیوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے،میری حکومت سے درخواست ہے کہ اب ان افغان مہاجرین کو جلد از جلد پاکستان سے نکالا جائے،ہمارے ملک کو ان افغانیوں نے تباہ کردیا ہے،جب یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا تو ہمارا ملک بھی بہتر ہوگا اور ہم خوشحال زندگی بسر کرینگے۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان کی پوسٹوں سے فتنہ الخوارج کی مدد سے مسلسل  بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی شروع ہوئی تو افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام