پاکستان کا طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام

Oct 12, 2025 | 18:01:PM
پاکستان کا طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں مؤثر فوجی ردعمل کے بعد پاکستان نے آئندہ کےلیے افغانستان کو واضح پیغام دیدیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آپ باہر کی دنیا کو اپنی بہادریوں سے متاثر کر سکتے ہیں مگر ہم آپ کی قدر، صلاحیتیں جانتے ہیں,پاکستان کی حمایت کے بغیر تم کسی صورت سوویت یونین کو شکست نہیں دے سکتے تھے,کیا آپ نے تورا بورا بھولا دیا ہے,جہاں آپ دم دبا کر بھاگے تھے؟ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے تمام افغان پناہ گزینوں کو نکال دیں گے اور افغان حکومت انہیں اب بھارت بھیج سکتی ہے جس کے ساتھ طالبان کے تعلقات بظاہر بہت اچھی صورتِ حال میں ہیں۔

پاکستان کے کسی بھی حصے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کے بدلے میں ہم افغانستان میں موجود طالبان کے مراکز کو  جو خوارج پراکسی کی حمایت کرتے ہیں، تباہ کردیں گے,خارجیوں اور ان کی پراکسی کی حمایت کرنے والوں کے اڈوں کو افغانستان کے اندر بھی نشانہ بنائیں گے.

یہ بھی پڑھیں :  وطن کے دفاع میں 23جوان شہید، 29زخمی ہوئے:آئی ایس پی آر