علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا: اختیار ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا۔
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سالانہ 500 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے ملتے ہیں، لیکن خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے کے لیے دی گئی رقوم جلسے جلوسوں پر خرچ ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہی بہترین راستہ ہے، 2018 میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا جبکہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ پی ٹی آئی پارٹی کے اندر کون سا فیصلہ کرتی ہے۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا اور اس کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے جس کو 3 خواتین کی سفارش پر وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا منہ توڑ جواب،افغانستان کی کتنی چیک پوسٹوں پر قبضہ?