گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحق

Oct 12, 2023 | 10:08:AM
 میانوالی کے علاقہ پکہ گھنجیرہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے ملک کے معروف لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر مجاز ) میانوالی کے علاقہ پکہ گھنجیرہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے ملک کے معروف لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں شرافت علی خان کے بھائی انوار علی بھی شامل ہیں۔ تمام افراد شادی کی تقریب کےبعد گھر واپس جا رہے تھے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر  پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  معمولی تلخ کلامی پر طلباء میں چھریاں چل گئیں، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون تھے۔ لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔