نا معلوم افراد گرلز ہاسٹل میں داخل،خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل

Oct 12, 2023 | 00:10:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خانزادہ)نواب شاہ کی پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنس فار وومین شہید بینظیرآباد کی نیو کیمپس کے گرلزہاسٹل میں نامعلوم افراد گھس گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ذرائع  کے مطابق  پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومین کے ہاسٹل میں نا معلوم شخص دیواریں پھلانک کر داخل ہو ئے ، نامعلوم شخص کے داخل ہونے پر طالبات میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،طالبات کی چیخ و پکار پر ہاسٹل انتظامیہ متحرک ہوئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ہاسٹل پہنچ گئی پولیس اورہاسٹل انتظامیہ نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ ہاسٹل میں سرچ آپریشن جاری ہے،دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبات شدید خوف و ہراس میں اپنے کمروں سے باہر نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئیں خبر میڈیا اور شوشل میڈیا پر چلنے کے بعد طالبات کے والدین کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاکھوں روپے سیکورٹی پر خرچ کرنے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات کی پول کھل گئی اور نا معلوم افراد کے داخلے پر کئی سوالات کو جم دے دیا، گرفتار شخص کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایسا ملک جس میں لڑکیاں محفوظ نہیں؟ حیران کن انکشاف