بھاری بھرکم ہارویسٹر کے نیچے آنیوالا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا،ویڈیو وائرل

Oct 12, 2021 | 20:02:PM
ویڈیو وائرل
کیپشن: ہارویسٹر سے نکرانے والے بچے کی ویڈیو وائرل

(مانیٹرنگ ڈیسک)موت کا وقت معین ہے ۔۔۔ جب انسان کی موت کا وقت نہ آیا ہو وہ مگر مچھ کے منہ سےبھی  بچ جاتا ہے ۔۔۔ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا ۔۔ جہاں تیزی سے سڑک عبور کرتے ہوئے بچہ ہاروسٹر کے نیچے آگیا مگر خوش قسمتی سے بچہ ہاروسٹر سے ٹکرانے کے بعد باالکل محفوظ رہا اسے خراش تک نہ آئی۔۔۔سوشل میڈیا پر یہ  ویڈیو وائرل ہوگئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چین کے بوزہاؤ صوبے میں  ایک بچہ کھیلتے ہوئے اچانک دوڑ کر سڑک پر چلا گیا جہاں وہ  تیزرفتار ہارویسٹر کی زد میں آگیا۔بچے کے والدین بھی وہیں موجود تھے مگر وہ بے بس نظر آئے  جب ہارویسٹر چلاگیا تو والدین نے بچے کو اٹھا یا جو بالکل ٹھیک تھا اسے معمولی خراشوں کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔کیوں کہ بچہ ہارویسٹر کے پہیوں سے دور گرا ۔ہارویسٹر کے پہیے نے بچے کونہیں چھوا تھا بچا سہما ہوا ہارویسٹر کے پہیوں کے درمیان پڑا رہا جس کی وجہ سے بچہ باالکل محفوظ رہا ۔ ایک صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا