ٹک ٹاکر عائشہ اکرم  نے تھانے  میں ایک اور درخواست جمع کروا دی

Oct 12, 2021 | 15:05:PM
 گریٹر اقبال پارک کیس،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم،تھانے میں درخواست جمع،پولیس
کیپشن: عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ  ملزموں کو گرفتار کروانے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

(24نیوز)  ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ،عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا کہ گریٹر اقبال پارک کیس میں ملزموں کو گرفتار کروانے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر کاروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔

 پولیس کےمطابق عائشہ اکرم نےقتل کی دھمکیاں دینےکےالزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ   کیخلاف   تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں درخواست دی  جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے  اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ،عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 20 روپے چوری کا الزام ۔۔دکاندار نے 10سالہ بچے کیساتھ وہ سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے