الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کومراسلہ، کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کی ہدایت

Nov 12, 2025 | 20:56:PM
الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کومراسلہ، کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن اورشفاف انعقاد کے لیے پولیس، لیویزاوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پرخصوصی سیکیورٹی تعینات کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پلان الیکشن کمیشن کو جلد ارسال کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو پولنگ کے دن امن و امان برقراررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟