کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ،میڈیکل یونیورسٹی کے6 طلبہ سمندر میں ڈوب گئے

Nov 12, 2025 | 19:46:PM
کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ،میڈیکل یونیورسٹی کے6 طلبہ سمندر میں ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر قائد میں منوڑہ کے ساحل پر تفریح کے لیے آئے ہوئے 6 میڈیکل طلبہ ڈوب گئے ان میں سے3 کو بچا لیا گیا۔

 کراچی میں منوڑہ ہمالیہ ساحل پرمیڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طلبہ کی پکنگ سانحہ میں تبدیل ہو گئی۔ 6 طلبہ سمندر میں ڈوب گئے، تین کو بچا لیا گیا۔

مستقبل کے 15 ڈاکٹروں کا ایک گروپ پکنک کے لیے منوڑہ کے ساحل گیا تھا، جہاں تند وتیز لہریں 6 طلبہ کو بہا کر لے گئیں،ساحل پر موجود ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 طلبہ کو بچا لیا جب کہ 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

 واقعے میں جان بحق ہونے والوں میں احمد کاشف، اشارب منیر اور اشہد کے نام سے ہوئی  جو میڈیکل کے فائنل ایئر کے طالب علم تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی پکنک ہاکس بے ساحل پر تھی  جس میں 150 طالبعلم شامل تھے، جب کہ حادثے کا شکار ہونے والے طلبہ (15 کے گروپ میں) ذاتی حیثیت میں منوڑہ تفریح کے لیے گئے تھے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق مذکورہ 15 طلبہ کی پکنک کے بارے میں کالج انتظامیہ یا پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کو مطلع نہیں کیا تھا،ہاکس بے پر پکنک منانے والے طلبہ بخیریت واپس کالج پہنچ گئے جبکہ منوڑہ پر یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا