غیرقانونی طور پر یورپ جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 42 افراد لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے سے 42 افراد لاپتہ ہوگئے، 7 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔کشتی میں مجموعی طور پر 49 افراد سوار تھے جو غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ واقعہ چھ روز قبل پیش آیا جب کشتی نے مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ سے سفر شروع کیا، دورانِ سفر موسم کی خرابی اوراونچی لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق بچائے گئے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سمندری اور فضائی آپریشن جاری ہے، تاہم امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے مطابق اس سال اب تک بحرِ روم عبور کرنے کی کوشش میں سینکڑوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔ماہرین نے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے محفوظ اور قانونی راستوں کے قیام پر زور دیا ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی صدر سے منتیں