شاہ سلمان نے 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی

Nov 12, 2025 | 10:33:AM
شاہ سلمان نے 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں بارش کی کمی کی وجہ سے شاہ سلمان نے شہریوں سے کل 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث تیرہ نومبر کو نمازِ استسقا ادا کی جائے گی، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق جمعرات کو مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر االدوسری ہوں گے۔
سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزیرِ دفاع کی وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات
شاہ سلمان نے کہا ایمان والوں کو لوگوں کا بوجھ کم کرنے اور ان کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خدا ہماری مشکلات کو دور کرے اور ہمیں وہ عطا کرے جس کی ہم امید کرتے ہیں۔