سعودی وزیرِ دفاع کی وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات

Nov 12, 2025 | 09:59:AM
سعودی وزیرِ دفاع کی وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   ویب ڈیسک )سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی، جن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔‘

 یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے واشنگٹن کے سرکاری دورے سے قبل ہوئی ہے، جو 18 نومبر کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقرا عزیز نے پھر  خوشخبری سنادی

توقع ہے کہ ولی عہد اپنے اس دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے اور دوسرے دورِ صدارت میں سعودی عرب کو اپنی پہلی غیر ملکی منزل بنایا تھا۔

واشنگٹن اور ریاض کے درمیان دو طرفہ تعلقات حالیہ مہینوں میں نمایاں طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔

توقع ہے کہ آئندہ ہفتے ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کے دوران دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں، خصوصاً سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی سے متعلق متعدد معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔