دھرمیندرکے انتقال پراظہارافسوس؛میرا ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ)اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں آ گئیں۔
اداکارہ میرا نے بالی وُوڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر دیا، لیکن دھرمیندر تو اب بھی زندہ ہیں۔
پوسٹ میں میرا نے بالی ووُڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےان کی لازوال اداکاری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لکھا ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔

اداکار یاسر حسین نے میرا کی پوسٹ کا رپلائی کرتےہوئے لکھا دھرمیندر زندہ ہیں میرا جی۔
یہ بھی پڑھیں:دھرمیندر کی طبیعت اب کیسی ہے؟اہلخانہ اورڈاکٹرکابیان سامنے آگیا
میرا کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں لکھاکہ میرا جی،تھوڑا سا گوگل ہی کر لیتیں،کچھ صارفین نے تو مزاحیہ انداز میں کہا دھرمیندر کو تو خود خبر نہیں تھی کہ وہ گزر گئے۔
میرا کی اس غلطی نے انٹرنیٹ پر قہقہوں کا طوفان برپا کر دیا اور ایک بار پھر وہ موضوعِ گفتگو بن گئی۔