اداکارہ و ماڈل نوال سعید کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Nov 12, 2021 | 21:49:PM
ٹی وی اداکارہ، نوال سعید، خوبصورتی
کیپشن: اداکارہ نوال سعید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوال سعید پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ڈرامہ اور ماڈلنگ انڈسٹری میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، نوال سعید کو ڈرامہ سیریل ”یقین کا سفر “میں سجل علی اور احد رضا میر کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی اور اس کے بعد وہ ڈرامہ کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں۔

نوال سعیدماڈلنگ کے شعبے میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ،وہ کئی کپڑوں کے برانڈز کےساتھ بطور ماڈل کام کر رہی ہیں ،انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہیں ۔نوال سعید پاکستان فیشن انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اورمسکراتے چہرے کے ساتھ کئی برانڈ شوٹ کروا چکی ہیں۔نوال نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے مختصر وقت میں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو مستقبل کا کرس گیل مل گیا،چھکوں ،چوکوں کی ویڈیو وائرل