پاکستان کو مستقبل کا کرس گیل مل گیا،چھکوں ،چوکوں کی ویڈیو وائرل 

Nov 12, 2021 | 20:24:PM
پاکستان ، کرکٹ، شعبے، ٹیلنٹ،
کیپشن: ننھے کرکٹر، شاٹ کھیلتے، تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں کرکٹ کے شعبے میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ،ضرورت صرف ایسے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی ہے ، کہتے ہیں ڈھونڈا جائے تو خدا بھی مل جاتا ہے۔
پاکستان کی تاریخ ایسے کرکٹرزسے بھری پڑی ہے جن کی خدادادصلاحیتوں سے دنیا ناواقف تھی، لیکن ان ہیروں کو تلاش کرکے تراشا گیاتو وہ دنیا کے بہترین بلے باز، بولرز بن گئے ، ان ہیروں میں وسیم اکرم، وقار یونس،محمد عرفان، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اوردیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”زارا کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں ایک ٹیم میں“مومل شیخ کے سوال پر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی
سوشل میڈیا پربائیں ہاتھ کے ننھے بلے باز کی بیٹنگ کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 7 سالہ بچہ کس طرح قدموں کا استعمال کرتے ہوئے گیند کو باﺅنڈری سے باہر پھینک دیتا ہے،بعض اوقات تو بچہ وکٹوں سے بالکل ہٹ جاتا ہے اورآگے بڑھ کر گیند کوزبردست شاٹ لگاتا ہے۔بچے کی ویڈیو کو ابتک سینکڑوں دیکھ چکے ہیں اور اسے مسلسل ری ٹوئٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل میں کیوں ہارا؟ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں وجہ بتا دی