’’شادی اور ہوٹل بلز  کی ادائیگی نہیں ہوئی‘‘۔۔نصرت جہاں پھٹ پڑیں

Nov 12, 2021 | 20:17:PM
بھارتی ،رکن ،پارلیمنٹ، اداکارہ ،نصرت جہاں
کیپشن: بھارتی رکن پارلیمنٹ و اداکارہ نصرت جہاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں نے حال ہی میں شادی تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ انہوں نےہوٹل کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔ مجھے ان سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، میں ایماندار ہوں۔

بھارت کےنجی ٹی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکارہ نصرت جہاں نے اداکار یش داس گپتا کے ساتھ  اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں  کیا لیکن دونوں کے درمیان کیمسٹری شاندار ہے۔ یش داس گپتا کے یوم پیدائش پر  کچھ خاص تصاویر  سامنے آئیں اور پھر وجے دشمی کے تہوار کے موقع پر شادی شدہ بنگالی خواتین کے ذریعہ پہنے جانے والا شاکھا پولا کے بعد نصرت جہاں اپنی شادی تنازعہ کو لے کر پہلی بار بیان دیا ہے۔شادی تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے نصرت جہاں نے کہا کہ انہوں نے میری شادی کے لئے ادائیگی نہیں کی، انہوں نے ہوٹل کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔ مجھے ان سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، میں ایماندار ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے غلط طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا، لیکن اب میں نے سب کچھ صاف کردیا ہے۔ نصرت جہاں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے کہا کہ دوسروں کو قصوروار ٹھہرانا یا دوسروں کو خراب روشنی میں دکھانا آسان ہے۔ وہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہیں کہ پورے تنازعہ میں انہوں نے کسی کو نیچا نہیں دکھایا۔

رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے اپنے سیاسی کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا کہ وہ نومبر میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں حصہ لیں گی۔حال ہی میں نصرت جہاں کی دوست اور اداکارہ شرابنتی چٹرجی نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا تھا، اس پر نصرت جہاں نے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی کو سیاسی مشورہ نہیں دیں گی۔ خاص طور پر شرابنتی کو کوئی مشورہ نہیں دیتیں، کیونکہ وہ انہیں سیاسی ہلچل کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی ہیں۔  

واضح رہےکہ اداکارہ نصرت جہاں گزشتہ کافی عرصے سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں ،نکھل جین سے پہلے شادی اور پھر ماں بننے کی خبروں کے بعد نکھل جین سے شادی توڑنے اور پھر اداکار یش داس گپتا کے ساتھ افیئر کی خبروں کے حوالے سے ان کا خوب چرچا رہا ہے۔رواں سال  اگست میں نصرت جہاں نے ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کو یش داس نے والد کا نام دیا۔ اس خبر کے بعد نصرت جہاں کی خوبصورت لگی تصاویر بھی سوشل میڈیا  پر خوب وائرل ہوئیں، جس کے بعد لوگوں نے یش داس گپتا   کے ساتھ ان کی شادی کو لے سوال کرنا شروع کردیئے۔ اب لمبے وقت کے بعد نصرت جہاں نے اپنی شادی تنازعہ پر خاموشی توڑی ہے۔یاد رہے کہ نصرت جہاں  نے اسی سال ایک بیان دے کر لوگوں کو حیران کردیا تھا کہ نکھل جین سے ان کی شادی ہندوستانی قانون کے تحت قانونی نہیں ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:’’ثانیہ مرزا تم نے کیوں پاکستان کی حمایت کی‘‘ بھارتی انتہاپسندوں کا ’’سیاپا‘‘ شروع