نوشہرہ: ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

May 12, 2026 | 22:53:PM
نوشہرہ: ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی
کیپشن: نوشہرہ: ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحت شاہ) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کی تحصیل جھانگیرہ میں ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں امراج الدین استاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق کابل ریور سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے دھوکا دیا، اداکارہ مندانا کریمی کا ایران واپسی کا فیصلہ