وزیر داخلہ محسن نقوی کا خودکش حملہ  ناکام بناتے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو  سلام عقیدت 

May 12, 2026 | 00:08:AM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا خودکش حملہ  ناکام بناتے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو  سلام عقیدت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ  ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو  سلام عقیدت  پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت  نے  شجاعت کی اعلی مثال قائم کی۔ شہری لیاقت نے جان دے کر خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہری لیاقت نے خود قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا۔ 

محسن نقوی کاکہناتھا کہ شہید شہری لیاقت قوم کا ہیرو ہے ۔ شہری لیاقت کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔  شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کی شان ہیں۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: