جیکلین فرنانڈز کی ائیر پورٹ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 12, 2023 | 19:24:PM
جیکلین فرنانڈز کی ائیر پورٹ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کی ائیر پورٹ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز آج ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ صحافیوں اور فوٹوگرافرز کو دیکھ کر فوراً سکیورٹی چیک سے گزر کر ایئرپورٹ میں داخل ہوگئیں۔وائرل ویڈیو کلب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو چند قدم چلنے کے بعد اپنے سفری سامان کے بارے میں خیال آیا۔ جب انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سامان باہر ہی موجود تھا، انہوں نے اپنی اسسٹنٹ سے سامان اندر لانے کو کہا کہ" اگرچہ یہ تو معلوم نہیں کہ وہ کہاں جا رہی تھیں لیکن فلم پروڈیوسر راگھو شرما بھی ان کے ہمراہ تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ پر کام میں مصروف ہیں۔"



اگھو شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جیکلین فرنانڈز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو ایک طیارے میں چہرے پر ماسک لگائے سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر کے کیپشن میں فلم پروڈیوسر نے لکھا کہ"جیکلین کے ساتھ اپنے پسندیدہ شہر جا رہا ہوں۔" جیکلین 13 مئی کو کولکتہ میں "دبنگ دی ٹور ری لوڈڈ" میں پرفارم کریں گی, جہاں ان کی چند مشہور فلمی شخصیات سلمان خان، سوناکشی سنہا، پوجا ہیگڑے سے ملاقات متوقع ہے۔