دہشت گردی کے مقدمات ،عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل

May 12, 2023 | 17:36:PM
دہشت گردی کے مقدمات ،عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر دہشت گردی کےمقدمات  میں حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کیلئے  بنچ تشکیل دے دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران  کی دہشت گردی  کے مقدمات  میں حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اس سے قبل ظل شاہ قتل کیس میں 10 روز کیلئے ضمانت منظور کر لی گئی ہے  جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیر تک ملک بھر کے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ، اس کے علاوہ لاہور میں درج 4 مقدمات جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل کیس بھی شامل ہے  ان تمام کیسوں میں 10 روز کیلئے ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔