کراچی میں زور دار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

May 12, 2022 | 23:17:PM
کراچی، علاقے صدر، زور دار دھماکے، آواز
کیپشن: کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور13 زخمی ہو گئے، دھماکے میں متعدد گاڑیاں تباہ اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکا ہوا ہے ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور13 زخمی ہوئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ڈی آئی جی ساﺅتھ 2 سرکاری اہلکار زخمی ہے جن کی گاڑی تھی ۔
پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچرہ کنڈی میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ڈاکٹر شاہد رسول کا کہناہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور13 زخمی ہوئے ،مرنے والے کے جسم میں بال بیرنگ کے نشانات ہیں ، ترجمان جناح ہسپتال کاکہناتھا کہ زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے زخم آئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کی ہر نوعیت سے جانچ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا،ان کا کہناتھا کہ دھماکے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔