منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ۔تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

May 12, 2022 | 15:16:PM
منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ۔تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: تحریک انصاف لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف  نے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان  کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انتہائی جانبدارانہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ  میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

دوسری جانب سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلہ ضمیر فروشی، اور ہارس ٹریڈنگ کو حلال قرار دینے کا پروانہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیںشادی سے پہلے عامر لیاقت نے کیا کہا؟دانیہ کی والدہ بھی بول پڑیں