موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی بڑی  پیشگوئی

May 12, 2022 | 10:25:AM
موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی بڑی  پیشگوئی
کیپشن: دھوپ اور بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں ہلکے بادل چھانے کا امکان ہے،سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں پارہ چھیالیس اور سبی میں انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔