اس سال انشاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی، نائب وزیرِحج سعودی عرب

May 12, 2021 | 15:41:PM
اس سال حج ہو گا
کیپشن: اس سال حج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ کا کہنا ہے حجِ بیت اللّٰہ کو معطل نہیں کیا جائے گا، اس سال ان شاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات نائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ نے وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔نائب وزیرِ حج سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حج کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہوگی، حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال میں اعلان کیا جائے گا۔نائب وزیرِ حج سعودی عرب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حجاج کی تعداد کا اعلان کورونا وائرس کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے شوال میں کیا جائے گا، پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے بہت قریب ہے۔

 اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امتِ مسلمہ سعودی عرب کی قیادت اور خدمات پر شکریہ ادا کرتی ہے، کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اور حرمین شریفین آنے والوں کیلئے انتظامات پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    فرض کی ادائیگی یا کچھ اور ؟ سرکاری ملازم نے ماں کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا دیا