دوہری عید:اداکارہ مریم نفیس کادوران لاک ڈاؤن  نکاح

May 12, 2021 | 09:41:AM
مریم نفیس کا خاموشی سے نکاح
کیپشن: مریم نفیس کا خاموشی سے نکاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللّہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔

واضح رہےمریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔دوسری جانب وہ گزشتہ سال نومبر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار بھی ہوگئی تھیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    جبران ناصر اور منشا پاشا کے نکاح کی تصاویر وائرل