موٹروے ایم 2 ؛نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موٹروے ایم 2 نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر شہری کو 115 کلومیٹر پر گاڑی چلانے پر 2500 روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے،موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی جبکہ قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررکردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایندھن کی بچت اور محفوظ سفر کے پیش نظر نئی حدِ رفتار نافذ کردی جبکہ آگاہی مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی!مضر صحت آئسکریم بنانے والا پراسیسنگ یونٹ سیل