قومی اسمبلی کے ارکان کا این ڈی ایم اے کا وزٹ، آہندہ برسات کے حالات پر آگاہی حاصل کی

Mar 12, 2026 | 18:12:PM
 قومی اسمبلی کے ارکان کا این ڈی ایم اے کا وزٹ، آہندہ برسات کے حالات پر آگاہی حاصل کی
کیپشن: قومی اسمبلی کے ارکان کے ارکان  نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں اس قومی ادارہ کے نظام، کام اور آئندہ برسات کے متعلق  موسمیاتی اداروں کی فورکاسٹ کی بنیاد پر کسی بھی ڈیزاسٹر سے بچنے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاریوں پر آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ارکان قومی اسمبلی نے آج نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے)  کے ہیڈکوارٹرز میں  نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر  (این ای او سی) کا دورہ کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو مون سون 2026 کے حوالے سے پیشگی اقدامات اور آگاہی کے نظام پر بریفنگ دی۔

این ڈی ایم اے  کے چئیرمین نے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر  ( NEOC) کے تکنیکی معاملات اور صلاحیتی دائرہ کار پر بھی قومی اسمبلی کے ارکان کو بریفنگ دی۔ 

قومی اسمبلی کے ارکان کو پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات پر مبنی ڈیزاسٹر لیز 2026 پر بھی بریفنگ دی گئی۔

عوامن کے منتخب نمائندوں  کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دیگر خطرات اور پانی کی قلت کی صورتحال پر تحقیقی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: ہرمز میں ایرانی حملے، کروڈ آئل کی قیمت ایک بار پھر  100 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی

این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن اورپیشگی آگاہی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ۔

این ڈی ایم اے جدید ماڈلز اور ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سطح پر پیشگی آگاہی کے لیے اقدامات کر رہا ہے بلکہ دوست ممالک کو بھی آفات اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے ارکان نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہا۔

 این ڈی ایم اے  کے چئیرمین نے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر  ( NEOC) کے تکنیکی معاملات اور صلاحیتی دائرہ کار پر بھی قومی اسمبلی کے ارکان کو بریفنگ دی۔