ایرانی صدر نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 مطالبات پیش کر دیئے

Mar 12, 2026 | 16:16:PM
ایرانی صدر نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 مطالبات پیش کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے تین مطالبات پیش کردئے۔ 

 صدر مسعود پیزشکیان نے  کہا ہے کہ  جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ضروری ہیں۔ 

 یہ پہلا موقع تھا جب ایرانی صدر نے عوامی طور پر تنازعہ کے خاتمے کے لیے مخصوص شرائط کا خاکہ پیش کیا تھا۔

 انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے جائز حقوق، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔

 واضح رہے کہ  ایران نے علاقائی اقتصادی اور فوجی اہداف کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھی، صدر نے کہا کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے ایران کے "امن کے عزم" کی تصدیق کے لیے بات کی ہے۔

 دوسری جانب  وزیر اعظم شہباز شریف ایک مختصر دورے  پرسعودی عرب میں موجود ہے ۔