پی بی40 دھاندلی کیس؛الیکشن ٹریبونل نے صمدگورگیج کے حق میں فیصلہ سنا دیا

Mar 12, 2025 | 19:00:PM
پی بی40 دھاندلی کیس؛الیکشن ٹریبونل نے صمدگورگیج کے حق میں فیصلہ سنا دیا
کیپشن: الیکشن ٹریبونل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقے پی بی40 کا محفوظ فیصلہ پیپلز پارٹی کے صمد گورگیج کے حق سنا دیا۔ ایچ ڈی پی کے قادر نائل کی الیکشن میں  دھاندلی کی درخواست مسترد  کردی گئی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی40 پر نادرا اور الیکشن کمیشن کے رپورٹ پیش ہونے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس عبداللہ بلوچ نے ایچ  ڈی پی کے رہنما قادر نائل  کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صمد گورگیج کی کامیابی کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اور رضوان کی نیشنل ٹی 20 کپ سے بھی چھٹی