پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز کا پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

Mar 12, 2024 | 21:20:PM
پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز کا پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ سیزن نائن  کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز   کا پہلا نمبر  ہو گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو 79 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل نائن کے 30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا اور حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹو ں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، فاسٹ بولر محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 15.5 اوورز میں صرف 106رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ، عمیر یوسف 37 رنز بنا کر نمایا ں رہے ،ملتان سلطانز کے گیند باز اسامہ میر اور ڈیوڈ ولے نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، عباس آٖفریدی نے 2 اور محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز اور کوٹٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کو بچوں کے کینسر سے منسوب کردیا گیا کھلاڑی ، امپائر اور افیشلز گولڈن کیپ اور ربن لگا کر کھیل رہےہیں ، کینسر سے متاثرہ بچوں کی نیشنل اسٹیڈیم آمد ۔

۔