لیسکو نے رمضان المبارک میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا

Mar 12, 2024 | 14:55:PM
لیسکو نے رمضان المبارک میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا)لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سالانہ تعمیراتی کاموں  کو بنیاد بنا کر ایک ماہ تک بجلی بندکرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا شیڈول جاری کر دیاہ۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ  شیڈول کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں میں10گھنٹے تک بجلی وقفے وقفے سے معطل کی جائے گی۔

لیسکو کے مطابق  13مارچ سے 9اپریل صبح 7سے شام 5بجے تک بجلی بند ہو گی،گلشن راوی، ریواز گارڈن، قرطبہ، شادمان گرڈ سٹیشن متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:واحد خاتون کابینہ رکن شزاہ فاطمہ خواجہ کو قلمدان مل گیا

اس کے علاوہ لاہور کینٹ، ویلنگٹن مال، رحمان پارک گرڈ سٹیشن پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی،بھاٹی گیٹ اور فورٹ گرڈز سے بجلی کی سپلائی وقفے وقفے سے معطل رہے گی۔