شزا فاطمہ خواجہ کو قلمدان مل گیا،وفاقی کابینہ میں شامل واحد خاتون وزیرکون ہیں؟

Mar 12, 2024 | 14:32:PM
شزا فاطمہ خواجہ کو قلمدان مل گیا،وفاقی کابینہ میں شامل واحد خاتون وزیرکون ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان کی سابق رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی  کمیو نیکیشن  کا وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی  کمیونیکیشن کا چارج دے دیا ، وزیراعظم کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تاہم وزیر اعظم کے سیکرٹری اسد رحمان نے ان کی وزارت میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ کو بطور وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اطلاق فوری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا جادو کے توڑ کے لیے جادو سیکھنا حرام ہے؟

شزا فاطمہ خواجہ  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی بھانجی ہیں، جو جون 2013 سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوتی آرہی  ہیں، اس سے قبل انہوں نے وزیر مملکت کے عہدے کے ساتھ نوجوانوں کے امور پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

عام انتخابات 2013 ءمیں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں،اکتوبر 2017 میں وہ وزارت تجارت، کامرس اور ٹیکسٹائل کے لیے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں,اور ساتھ ہی قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

شزا فاطمہ عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں، 14 مئی 2022 کوانہوں نے باضابطہ طور پر وزیر مملکت کے عہدے کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کردار سنبھالا۔

 عام انتخابات 2024 میں شزا فاطمہ خواجہ خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر تیسری بارقومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں، 11 مارچ کو انہیں وزیر مملکت کے عہدے کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا۔