اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ چوروں کو چھپانا چھوڑ دیں، شعیب شاہین

Mar 12, 2024 | 13:47:PM
اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ چوروں کو چھپانا چھوڑ دیں، شعیب شاہین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک کے طاقتور ترین طبقے اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں چوروں کو چھپانا چھوڑ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سمیع اللہ چوہدری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

شعیب شاہین نے 2024ء کے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے این اے 168 سے الیکشن لڑا، ہمارے پاس فارم 45 ہے، 40 کے قریب ایسے پولنگ اسٹیشن ہے جہاں چوری کے اوپر چوری کی گئی جس پر آج دوسرے فریق کے پاس کوئی دلائل نہیں تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ایک اور آفر کر چکے ہیں کہ مخالف امیدوار اور آر او آکے قرآن پر حلف لیں، آئیں قران مجید پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، آپ جیتے ہیں بات ختم کرتے ہیں، فیصل مسجد کا ٹارگٹ دیتا ہوں وہاں آجائیں، یا پھر پریس کلب کی مسجد صحافیوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں۔

یہ بھی پڑھیے: 2018ء سے 2022ء حکومت قرضوں کا بوجھ ڈال کرگئی، احسن اقبال

شعیب شاہیں نے مزید کہا کہ میرے مدمقابل طارق فضل چوہدری نے آج تک فارم 45 نہیں دکھائے جبکہ میرے پاس 11 فروری کا نوٹیفکیشن ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے آرڈر کروایا گیا ہے، صرف سینیٹ کے الیکشن کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پینتالیس برس بعد ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا گیا، کیا انہیں اب قبر میں اس انصاف کی حاجت تھی۔