’مفروضوں پر کیس نہیں چلا سکتے:چیف جسٹس ،زمین حوالے کرنے کی درخواست مسترد

Mar 12, 2024 | 14:54:PM
’مفروضوں پر کیس نہیں چلا سکتے:چیف جسٹس ،زمین حوالے کرنے کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چترال میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے زمین حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ مفروضوں پر کیس نہیں چلا سکتے،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے استفسار کیا کہ کوئی ثبوت ہیں تو دکھا دیں۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار کی جانب سے پارٹیشن کے الفاظ کا استعمال، چیف جسٹس پاکستان  بولے کہ پارٹیشن کے بجائے آزادی کے بعد کے الفاظ استعمال کریں،پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والے کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں رہے،ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہئیے۔

ضرورپڑھیں:اڈیالہ جیل:بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں،میڈیا کوریج پر پابندی عائد

درخواست گزار سول کورٹ اور ہائیکورٹ میں بھی جائیداد کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہا،سپریم کورٹ زمین حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔