تحریک عدم اعتماد ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے  کا امکان

Mar 12, 2022 | 12:36:PM
قومی اسمبلی، فائل فوٹو
کیپشن: قومی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے سرگرمیاں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ آج بھی خیبرپختون خوا کے اراکین اسمبلی سے ملیں گے۔تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ننھےبچے نے اپنی والدہ کو کیسے پہچانا۔۔؟