بھارتی میزائل پاکستان میں گرنے کے وقت کتنی پروازیں فضا میں تھیں۔ ایوی ایشن ذرائع کاانکشاف 

Mar 12, 2022 | 09:10:AM
بھارتی میزائل گرنے کے وقت کتنی پروازیں فضا میں تھیں
کیپشن: مسافر طیارہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میزائل حادثاتی طور پر چلنے اور میاں چنوں میں دھماکے سے گرنے کے عین وقت پر اس علاقے کے آس پاس دو بین الاقوامی سمیت چار کمرشل فلائٹ فضا میں تھیں۔

 ایوی ایشن  ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں 4 کمرشل پروازیں بھارتی میزائل کی رینج میں تھیں۔اس میزائل کی ڈائریکشن اوپر یا بلندی کی طرف ہوتی تو خدانخواستہ کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے کے نجی ائیرلائن ائیربلیو کی پرواز پی اے 405 ٹھیک 6:33 بجے 35700 فٹ کی بلندی پر چیچہ وطنی کے اوپر پرواز کررہی تھی۔ مسقط سے سیالکوٹ کے لیے اسلام ائیر کی پرواز اے وی301 بھی خانیوال کے قریب 39 ہزار فٹ کی بلندی سے محو پرواز تھی۔ 

اس کے علاوہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 338 سیالکوٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوکر اس وقت ساہیوال کے قریب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جبکہ  پاکستان انٹرنیشنل  ائیر لائنز کی پرواز پی کے 305 جو عین اس وقت 27400 فٹ کی بلندی سے ساہیوال اور چیچہ وطنی کے درمیان سفر میں تھی۔کمیشن ذرائع کے مطابق خدانخواستہ اس میزائل سے کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میزائل حادثاتی طور پر فائر ہونیکا اعتراف۔بھارت نے پاکستان سے معافی لی

یاد رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان سے معافی مانگی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ ، آسٹریلیاکا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ