اسلام آباد میں خراب موسم کا فائدہ اٹھا کر واردات ڈالی گئی : احسن اقبال

Mar 12, 2021 | 14:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی ریاست کو مذاق بنا دیا گیا ۔دن کی روشنی میں چوری پکڑی گئی۔اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے اس کا فائدہ اٹھا کر واردات ڈالی گئی۔

سینٹ سے خفیہ کیمروں کی برآمدگی پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خفیہ کیمرے نہایت شرمناک ہیں ،یہ قوم کوبےوقوف سمجھتے ہیں۔کیمرے کسی جن نے تو نہیں لگائے۔ایسے واقعات یوگنڈا میں بھی نہیں ہوتے۔ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے ۔سینیٹ کے سیکرٹری اور سیکورٹی کے ذمہ داروں کو فی الفورمعطل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراطلاعات نے کہا تھا وہ تمام حربے استعمال کریں ،یہ بھی ان کاحربہ تھا، یہ بہت سنگین معاملہ ہے ،حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔