چوری بےنقاب:پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے؟مریم اورنگزیب

Mar 12, 2021 | 12:43:PM
چوری بےنقاب:پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے؟مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پھران کی چوری بے نقاب ہو گئی، پہلے ڈسکہ کے الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کیا گیا، آج جو حرکت کی ہے وہ آئینی جرم ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے ڈسکہ کے الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کیا گیا، آج جو حرکت کی گئی سکریسی آف ووٹ کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی گئی، یہ آئینی جرم اور غیر قانونی ہے، ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے یہ حرکت کیوں کی گئی۔آج ان کی چوری بے نقاب ہو گئی۔

خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نےمزید کہا  کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے چیئرمین سینٹ موجود ہے، یہ حرکت کس نے کی، نظام کو بدبودار بنا رہے ہیں، ان کو پتا ہے یہ ہار رہے ہیں جنہوں نے یہ حرکت کی، ان کو عوام کے سامنے لانا چاہیے، 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھنے سے آج تک ایک تسلسل ہے۔