پاکپتن:بےقابو کار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جاگھسی۔۔ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق

Mar 12, 2021 | 10:19:AM
پاکپتن:بےقابو کار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جاگھسی۔۔ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکپتن میں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے گھس گئی جس کے باعث ڈاکٹر سمیت تین افراد کی جان چلی گئی ۔ 
پاکپتن میں عارفوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے گاڑی میں پھسے افراد کو نکالا ۔ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد اسلم، محمد اعظم شامل ہیں جبکہ محمد احمد اور عدنان شدید زخمی ہیں۔