فٹ بال ورلڈ کپ میں جرنلسٹ کو سرپرائز انعام مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے میچ کی لائیو کوریج کے دوران غیر ملکی صحافی کو غیر مےتوقع اور غیرمعمولی ریوارڈ مل گیا۔ اس ریوارڈ کی ویڈیو کلپ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کے میچ کی کوریج کے دوران ایک غیر ملکی صحافی لائیو کوریج کرنے میں مصروف تھے، اس دوران ایک میکسیکن فین پیچھے سے چلتی ہوئی آئیں اور غیر ملکی صحافی کے ساتھ کھڑی ہو گئیں۔
انہوں نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ساتھ کھڑا ہونے پر ہی بس نہیں کیا بلکہ حیران ہوتے ہوئے صحافی کے گال پر چوم بھی لیا۔ اس اچانک انعام پر غیر ملکی صحافی پہلے حیران ہوئے، پھر انہوں نے خاتون کا سپینش زبان میں شکریہ ادا کیا۔
میکسیکن فین کا غیر ملکی رپورٹر کو بوسہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر رپورٹر ابتدا میں حیران نطر آئے تاہم فوراً ہی انہوں نے سنبھل کر مسکراتے ہوئے ، گال چوم لینے والی میکسیکن خاتون کو ہسپانوی زبان میں شکریہ کہا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز میکسیکو میں خوبصورت افتتاحی تقریب اور اس کے فوراً بعد میکسیکو اور ساؤتھ افریقہ کے میچ سے ہوا تھا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد سے مسلسل خوبصورت لمحات کی ویڈیو کلپس میکسیکو سے آ رہی ہیں۔ جرنلسٹ کو اچانک بوسے کا انعام مل جانے کی ویڈیو ان میں سے دلچسپ ترین ہے اور اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
پہلے میچ میں تین ریڈ کارڈ
فیفا کا یہ والا ورلڈ کپ اس اعتبار سے بھی منفرد ثابت ہوا کہ ریفری نے پہلے ہی میچ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی اور پہلے ہی میچ میں تین کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈز دکھا کر میدان سے باہر بٹھا دیا۔
کھیل کے میدان مین تو دلچسپ ترین لمحات آتے ہی رہیں گے لیکن کھیل کے میدان سے باہر دلچسپ لمحات دراصل اس ورلد کپ کو زیادہ یاد رہنے والا ایونٹ بنا رہے ہیں۔ایسا ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ میکسیکو کے شہر گواڈالاہارا سے براہِ راست رپورٹنگ کرنے والے ایک جنوبی کوریا کے نوجوان جرنلسٹ کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ رپورٹر جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ کے آغاز سے پہلےاپنے نیوز چینل کے لئے لائیو کوریج میں خود کیمرے کے سامنے تھا۔ اچانک ایک میکسیکن خاتون مداح پیچھے سے چلتی ہوئی فریم مین آئیں اور رپورٹر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ کھڑی ہو گئیں۔
خاتون اتنا ہی کرتیں تو رپورٹر اس جھٹکے کو برداشت کر لیتا لیکن خاتون نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ حیران ہوتے ہوئے غیر ملکی مہمان جرنلسٹ کے گال کو بھی چوم لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز:افتتاحی میچ میں آج انگلینڈ اور سری لنکامدمقابل
اچانک ملنے والے اس انعام پر رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا تاہم لائیو نشر ہوتے ہوئے اس جرنلسٹ نے فوراً ہی سنبھل کر اس نے مسکراتے ہوئے سپینش زبان میں شکریہ کہا۔ سپینش زبان میکسیکو کی بھی زبان ہے۔
سوشل پلیٹ فارمز پر بیشتر لوگ اس بوسے کو میکسیکن عوام کی طرف سے دنیا کے لئے دوستی اور محبت کا پیغام قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اسے ورلڈ کپ کے رنگا رنگ اور دوستانہ ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ شاید جرنلسٹ کو اچانک ملنے والے ریوارڈ سے جل بھی گئے ہیں۔ بعض افراد نے "رضامندی" کے اصول پر بحث چھیڑ دی ہے.
ایک دل جلے نے تو یہ بھی کہا، اگر ایسا اقدام کسی مرد کی جانب سے کیا جاتا تو ردعمل مختلف ہو سکتا تھا۔