بجٹ 2026-27: وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ جاری

Jun 12, 2026 | 17:27:PM
بجٹ 2026-27: وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بجٹ 2026-27 کے دوران وزیر خزانہ کی تقریر کے موقع پر اپوزیشن کا شور شرابہ جاری رہا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کررہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے تجویز کیا ہے، جس میں سب سے زیادہ رقم قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی ہے۔

  پی ٹی آئی اراکین نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ کر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی طرف اچھال دیں,ایوان میں سارجنٹ ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین کے بیچ دیوار بن گئے,اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے  گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو  کے نعرے بھی لگائے۔