محسن نقوی نے بلاول بھٹو کومنا لیا ،ایوان میں لے آئے

Jun 12, 2026 | 17:12:PM
محسن نقوی نے بلاول بھٹو کومنا لیا ،ایوان میں لے آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مناکرایوان میں لےآئے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کی،  طلال چوھدری بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے،انہوں بلاول بھٹو زرداری کو منالیا اور اس کے بعد وہ ایوان روانہ ہوگئے۔ 

قبل ازیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاربلاول بھٹو  کو منانے اس کے چیمبر پہنچ گئے ہیں تاہم دونوں رہنمابلاول بھٹو سے ملاقات کرنےکے بعدواپس چلےگئے اور انہیں منانے میں ناکام ہوئے جس کے بعد وزیر داخلہ نے انہیں منالیا۔