گوادر :سمندری حیات شدید خطرے میں،20 کلومیٹر کے رقبے پر خام تیل پھیل گیا

Jun 12, 2026 | 12:20:PM
گوادر :سمندری حیات شدید خطرے میں،20 کلومیٹر کے رقبے پر خام تیل پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )گوادر کے مغربی ساحلی علاقے میں کم و بیش 20 کلومیٹر کے رقبے پر تیل ہی تیل پھیل گیا، ساحل پر خام تیل جمع ہونے کے باعث سمندری حیات کو خطرات لاحق ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گوادر کے مغربی ساحل پر واقع 20کلومیٹر طویل علاقے میں اتنا تیل کہاں سے آیا، یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا، تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا ماننا ہے کہ سمندری آلودگی کا تعلق ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز پر جاری کشیدگی سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ساحلی علاقے میں مچھلیوں سمیت سمندری حیات خام تیل کی موجودگی سے بری طرح متاثر ہوسکتی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا ماننا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہوائیں خام تیل کو مکران کے ساحل تک لانے کا سبب بنی ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کا بحران!  نائب وزیراعظم کا ہنگامی حکم جاری

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران پر حملے منسوخ کردئیے اور ایران ڈیل اس ہفتے ہونے کے دعوے پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4فیصد تک گر گئی ہیں،برینٹ 89، ڈبلیو ٹی آئی اور یو اے ای مربن کی قیمت 87ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔