وفاقی بجٹ ؛تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجاویز زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجاویز زیر غور ہیں، تاہم ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کے لیے ریلیف کے امکانات محدود بتائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے افراد کے لیے ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ انکم ٹیکس سلیب کو 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے آمدن پر ٹیکس شرح میں 5 فیصد کمی کی تجویزہے،اس سلیب میں ٹیکس شرح 25 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقےکے لیے انکم ٹیکس کی زیادہ سےزیادہ شرح 35سےکم کرکے30 فیصد ہونے کا امکان ہے،تاہم تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کا فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی۔