لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

Jun 12, 2026 | 10:21:AM
لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )لاہور  سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی جس سے شدید گرم موسم خوشگوار موسم میں بدل گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہسپتال میں زیر علاج، شہزادی انتقال کر گئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے شہری سخت گرمی سے بے حال ہیں جب کہ شہر میں وسطی، غربی، جنوبی ملیر  اورکورنگی کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔

کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ کہیں بھی 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔