کرم میں چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید، 7 زخمی

Jun 12, 2025 | 20:39:PM
کرم میں چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید، 7 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کرم کے علاقے حسن میلہ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، واقعے میں دو جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملحقہ کُرم لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلہ میں فورسزکی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، واقعے میں دو جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے،حملہ آوروں کیخلاف مقامی قبائل نے لشکر کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، مسلح دہشت گرد نے قبائلی لشکر کے سامنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ طالبان کو حملوں کیلئے اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علاقے کے قبائل نے امن معاہدے کے بعد اپنے بھاری ہتھیار حکومت کے پاس جمع کرادیے تھے۔ رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دفاع وطن کیلئے قبائل کو سرکاری طور پر اسلحہ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہنی مون کے دوران دلہا کا قتل، دلہن نے کرائے کے قاتلوں کو بڑی رقم ادا کی