کچے کے 2خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

Jun 12, 2025 | 20:33:PM
کچے کے 2خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس رحیم یارکی بڑی کامیابی،کچے کے 2خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی،ہتھیار ڈالنے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکو رستم لٹھانی سنگین وارداتوں کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، 

ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی کچہ ایریا میں اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یار خان کی موثر حکمت عملی، پولیس ٹیموں کی کارکردگی پر شاباش دی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: